ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ پولیس اقتصادی کارنامے کو وجود میں لانے اور عوام کو پرامید بنانے میں اہم کردار کی حامل ہے۔ ایوان صدر کی ویب سائٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے آج پولیس کیڈٹ کالج میں پاسنگ آوٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کو ملک کے اقتدار، سلامتی اور معاشرے میں سکون کا باعث ہونا چاہیئے اور پولیس اقتصادی کارنامے کے لئے سکیورٹی کی راہ ہموار کرسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس ملک میں قانون کا معیار و محور ہے اور اسے طاقت کے ساتھ ساتھ قانونی کو بھی مد نظر رکھنا چاہیئے اور یہ اس طرح سے ہونا چاہیئے کہ عوام بھرپور طریقے سے پولیس کے اخلاق و رفتار وگفتار نیز قانون نافذ کرنے کے طریقوں میں قانون کی پابندی کا مشاہدہ کریں۔ اس تقریب میں شرکت کرنے سے پہلے صدر مملکت نے شہدائے پولیس کے مزاروں پرحاضر ہوکر فاتحہ خوانی کی جس کے بعد پولیس نے صدر کو سلامی دی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
8 اکتوبر 2013 - 20:30
News ID: 470895
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ پولیس اقتصادی کارنامے کو وجود میں لانے اور عوام کو پرامید بنانے میں اہم کردار کی حامل ہے۔